اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

معروف پاکستانی ماڈل نے غیرملکی شہری سے شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل اور اداکارہ صوفیا خان جو فیا خان کے نام سے جانی جاتی ہیں، انہوں نے غیرملکی منگیتر کے ساتھ شادی کرلی۔

ماڈل و اداکارہ فیا خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ترکش نژاد منگیتر تولگا ریکن کے ساتھ کورٹ میرج کی ایک جھلک شیئر کی۔

فیا خان اپنی شادی کے دن سفید رنگ کے ترکش روایتی لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے منگیتر سیاہ رنگ کا پینٹ سوٹ ملبوس تھے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں فیا خان کو اپنے شوہر کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، یہ ویڈیو سڑک پر بنائی گئی جہاں اُن کے عزیز و اقارب بھی موجود ہیں۔

فیا خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ہماری کورٹ میرج کی چھوٹی سی جھلک ہے۔

ماڈل کی پوسٹ پر مہوش حیات، سنیتا مارشل، اریبہ حبیب، مہرین سید، نمرہ خان اور صدف کنول سمیت دیگر شوبز ستاروں نے مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ فیا خان نے سال 2017 میں ترکی کے تولگا ریکن سے منگنی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں