تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جیا علی نے عمران ادریس سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

اداکارہ جیا علی گزشتہ دنوں 48 سال کی عمر میں معروف تاجراور کرکٹ کوچ عمران ادریس کے ساتھ سادہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں، اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شادی سے متعلق سوالات کے جوابات دے دیے۔

ماڈل و اداکارہ جیا علی نے بتایا کہ شوہر عمران ادریس سے فیس بک پر گفتگو کا آْغاز ہوا تھا انہیں پاکستانی فنکاروں کو ہانگ کانگ بلانا تھا، تو میں نے ان کا میسج پڑھا تو اس سے متاثر ہوئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں فیس بک پر لوگوں کو جواب نہیں دیتی تھی لیکن جب ان کا میسج پڑھا تو میں نے فوراً ہاں کردی تھی پھر ہمارے درمیان نمبروں کا تبادلہ ہوا لیکن چار پانچ سال تک کوئی رابطہ نہیں رہا۔

جیا علی نے بتایا کہ شادی سے چار مہینے پہلے میں نے انہیں فون کیا پھر ہماری گفتگو شروع ہوئی، وہ انتہائی سچے ہیں جس کی وجہ سے مجھے پسند آئے۔

انہوں نے بتایا کہ ’میری عمران سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ کراچی خاص طور پر میرے گھر رشتہ لے کر آئے تو مجھے لگا کہ کوئی اپریل فول تو نہیں لیکن یہ شادی کے لیے سنجیدہ تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے بھائی شادی سے انتہائی خوش ہیں، میں اکلوتی بہن ہوں اور شادی کرنے والے بھائیوں کو بھی ہمیشہ یہ فکر رہتی تھی کہ میں کب شادی کروں گی، کچھ نے تو میری وجہ سے شادی نہیں کی تھی۔

جیا علی کا کہنا تھا کہ عمران کے اہلخانہ اور ان کی دونوں بہنوں نے مجھے کھلے دل سے قبول کیا، میری بہنیں نہیں ہیں تو نندوں کی صورت میں بہنیں مل گئی ہیں۔

جیا علی کا کہنا تھا کہ ‘میری عمر 48 برس ہے اور عمران سے چار سے پانچ سال بڑی ہوں جس سے ان کی فیملی یا ان کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -