فیصل آباد: نوجوان پاکستانی ماڈل رومیسہ سعید ایک افسوسناک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں، وہ نوجوان ماڈلز میں ابھرتا ہوا نام تھیں اور سوشل میڈیا پر ان کے کافی مداح موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں معروف نوجوان ماڈل رومیسہ سعید جو چند روز قبل ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں تاہم جمعرات کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں۔
ان کی نمازِ جنازہ مغرب کی نماز کے بعد فیصل آباد میں ادا کی گئی، جس کے بعد آبائی گاؤں ننکانہ صاحب میں تدفین عمل میں آئی۔
نمازِ جنازہ میں عزیز و اقارب، اہلِ علاقہ، شوبز سے وابستہ افراد اور مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
رومیسہ سعید نوجوان ماڈلز میں ابھرتا ہوا نام تھیں اور سوشل میڈیا پر ان کے کافی مداح موجود تھے۔
نوجوان ماڈل کی اچانک موت نے فیشن انڈسٹری سمیت ان کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔ رومیسہ سعید کی وفات زندگی کی ناپائیداری اور ناتمامی خوابوں کی ایک دردناک یاد دہانی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


