The news is by your side.

Advertisement

ماڈل سدرہ قتل کیس : ملزم نے اقبال جرم کرلیا

اوکاڑہ : بھائی کے ہاتھوں قتل ہونیوالی ماڈل سدرہ کیس میں ملزم نے اقبال جرم کرلیا، ماڈلنگ کرنے پر حمزہ نے بہن کو فائر کر کے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونیوالی ماڈل کے کیس کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئیں ، جس میں بتایا ہے کہ 22سالہ ماڈل سدرہ فیصل آباد میں بسلسلہ تعلیم رہائش پذیر تھی اور گھر والوں سے چوری چھپے ماڈلنگ کر رہی تھی۔

ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ ڈھائی سال بعد پتہ چلنے پر بھائی حمزہ نے ماڈلنگ سے منع کیا، منع کرنے پر دونوں بہن بھائیوں میں تکرار ہو گئی، جس پر حمزہ نے بہن کو فائر کر کے قتل کردیا۔

ماڈل سدرہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا اور نماز جنازہ کے بعد گاؤں کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اقبال جرم کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ملزم کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ڈی پی او فیصل گلزارکا کہنا ہے کہ تفتیش منصفانہ بنیادوں پر ہوگی اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں