بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

معروف ماڈل کا ’باپ کی لاش‘ کے ساتھ فوٹو شوٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ماڈل و اداکاروں کی جانب سے مختلف برانڈز کے فوٹو شوٹ کیے جاتے ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے لیکن کوئی ماڈل اپنے باپ کی لاش پر بھی فوٹو شوٹ کرواسکتی ہے ایسا کبھی نہیں ہوا۔

لیکن ایک انسٹاگرام پر ماڈل سوشل میڈیا پر اپنے والد کی آخری رسومات میں والد کے تابوت کے ساتھ کھڑے ہونے کی تصویر شیئر کرکے تنقید کی زد میں آگئیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں مقیم 20 سالہ جین رویرا نے ردعمل کے بعد انسٹاگرام اکاؤنٹ حذف کردیا لیکن ان کی تصاویر کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کررہے ہیں۔

تصاویر میں اس نے تابوت کے پاس کھڑے ہوئے سیاہ بولڈ لباس زیب تن کیا ہوا ہے جسے امریکی پرچم سے مزید کیا گیا تھا، ایک فریم میں اس نے ہاتھ جوڑ کر پوز دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماڈل پر کڑی تنقید کی جارہی ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ان کے والد کا انتقال ہوگیا اور اس نے تابوت کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا۔

ایک صارف نے ماڈل پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’لگتا ہے کہ لوگ تمام شائستگی کھو چکے ہیں۔‘

اکثر صارفین نے والد کے تابوت کے ساتھ تصویر پر مسکرانے اور پوز دینے پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ کیا آپ کسی کے جنازے میں یہ پہنو گی۔

دوسری جانب ماڈل اپنی حرکت پر شرمندہ ہونے کی بجائے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہنے لگیں کہ بہترین ارادوں کے ساتھ تصاویر لی گئی ہیں اگر میرے والد زندہ ہوتے تو اس کی منظوری دیتے۔‘

Jayne Rivera: Model slammed for photoshoot with father's coffin: 'delete  these photos.' - Techno Trenz

فوٹو شوٹ کے تخلیق کار نے کہا کہ ہر کوئی اپنے پیاروں کے کھو جانے کو اپنے طریقے سے ہینڈل کرتا ہے، کچھ زیادہ روایتی ہیں جبکہ دوسرے ممنوع کے طور پر سامنے آسکتے ہیں۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے یہ سب ایسا تھا کہ جیسے والد میرے بالکل قریب ہیں۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں