جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: وزیر اعظم کا نام خارج، عوامی تحریک کا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی سماعت کے موقع پر عوامی تحریک کے کارکنان نے عدالت کے باہر جمع ہو کر حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ عدالت نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سمیت 12 سیاسی شخصیات کا نام استغاثے سے خارج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری اعظم نے پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر استغاثے کی سماعت کی۔ عدالت نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، خواجہ سعد رفیق، چوہدری نثار اور رانا ثنا اللہ سمیت 12 سیاسی شخصیات کے خلاف استغاثہ مسترد کردیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ استغاثہ تاخیر سے دائر کیا گیا اور شواہد پیش نہیں کیے گئے جن کی بنیاد پر وزیر اعظم سمیت دیگر سیاسی شخصیات کو طلب کیا جاتا۔

- Advertisement -

عدالت نے آئی جی، ڈی آئی جی پولیس، سابق ڈی سی او لاہور کیپٹن عثمان سمیت 120 فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 فروری کو طلب کر لیا۔

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر جمع رہی۔ کارکنوں نے گو نواز گو کے نعرے لگائے جبکہ عدالت کے سامنے سڑک بلاک کر کے حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

منہاج القرآن کے ڈائریکٹر جواد حامد اور وکلا کا کہنا تھا کہ وہ فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں