تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: آئی جی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن طلب

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ماڈل ٹاؤن سانحہ کیس میں آئی جی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 فروری تک کے لیے ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج چوہدری محمد اعظم نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے پیش کردہ حوالہ جات پراستفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوئی ٹھوس وجہ بتائیں، کیا واقعے والے روز آئی جی کی تعیناتی ہو چکی تھی؟

جواب میں پاکستان عوامی تحریک کے وکیل کا کہنا تھا کہ آئی جی کی تعیناتی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے سانحہ کے دوران ہی ہوئی تھی۔ عدالت نے وکیل کا مؤقف سن کر حکم دیا کہ آئی جی کی تعیناتی سے متعلق نوٹیفیکیشن پیش کیا جائے۔

عوامی تحریک کے وکیل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون 2014 کو پولیس اہلکاروں نے افسران کے کہنے پرفائرنگ کی تھی۔ بعد ازاں وکیل نے یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے عوامی تحریک کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو طلب کرنے اور ان کے بیان قلم بند کروانے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے واضح فیصلے کے لیے مختلف سوالات کے جوابات درکار ہیں تاکہ کوئی ابہام نہ رہ جائے۔ جوابات کی فراہمی کے لیے پاکستان عوامی تحریک کے وکلا نے عدالت سے 6 فروری تک کا وقت مانگ لیا۔ کیس کی مزید سماعت 7 فروری تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

Comments

- Advertisement -