تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سانحہ ماڈل ٹاؤن: عدالت نے پنجاب حکومت کو آخری مہلت دے دی

لاہور: عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دستاویزات فراہمی سے متعلق کیس میں پنجاب حکومت کو آخری موقع دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری کی دستاویزات فراہمی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔

دائر درخواست میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری کی دستاویزات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ دو ہزار اٹھارہ سے یہ کیس چل رہا اور اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری کی دستاویزات فراہم نہیں کر رہی، اس لیے صوبائی حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری کی تمام دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف نیا لارجر بینچ تشکیل

عدالت نے پی اے ٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو آخری بار مہلت دیتے ہوئے قرار دیا کہ اگر پنجاب حکومت مصدقہ دستاویزات نہیں دے سکتی تو عدالت کو ٹھوس وجوہات سے آگاہ کرے۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی30 جون تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

Comments

- Advertisement -