جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

برطانوی ماڈل کا ’بدصورت‘ لوگوں کے لیے ماڈلنگ ایجنسی کھولنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی ماڈل کیٹ موس نے اپنی ٹیلنٹ ایجنسی کھولنے کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اس کے لیے انہیں خوبصورت لوگوں کی ضرورت بالکل نہیں ہے۔

ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ’اس ایجنسی میں آنے والے افراد کے لیے خوبصورت ہونا بالکل ضروری نہیں۔ بس انہیں صرف گانا، ڈانس کرنا اور ایکٹنگ کرنا آتا ہو‘۔

kate-1

بقول ان کے، ان کی ماڈلنگ ایجنسی پیسے کمانے کے بجائے اس شعبہ میں جانے کے شوقین افراد کا کیریئر بناناچاہتی ہے۔

kate-2

لندن سے تعلق رکھنے والی کیٹ موس ایک ٹریول ایجنٹ تھیں اور وہ 1990 کی دہائی کی سپر ماڈل رہ چکی ہیں۔ وہ حادثاتی طور پر ماڈلنگ کے شعبہ میں آئیں۔

kate-3

کیٹ موس دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی ماڈلز میں سے بارہویں نمبر پر ہیں اور ان کی سالانہ آمدنی 45 ملین ڈالر ہے۔ کیٹ کئی بین الاقوامی برانڈز کے لیے بھی کام کر رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں