تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نظر کی کمزوری کا علاج ’’جدید چشمہ‘‘ ، قیمت دن میں تارے دکھا دیگی

جاپان کی ایک کمپنی کے دور کی نظر کے علاج کیلیے ایک جدید چشمہ کوبوٹا گلاس بنایا ہے جس کی قیمت جان پر آپ حیران رہ جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی ایک کمپنی نے دور کی نظر کیلیے ایک جدید کوبوٹا گلاس بنایا ہے یہ ایک ایسہ شیشہ ہے جو دور کی بینائی کی کمزوری کا شکار افراد کے چشموں میں لگا کر ان کی اس بیماری کا علاج یا نظر کو بہتر کرسکتا ہے تاہم اس کی قیمت آپ جانیں گے تو شاید یہ چشمہ لگائے بغیر ہی دن میں آپ کو تارے نظر آجائیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

جی ہاں جاپان میں اس کوبوٹا گلاسز کی قیمت ہے صرف پونے 6 ہزار ڈالر جو پاکستانی کرنسی میں 12 لاکھ کے لگ بھگ بنتی ہے تو قیمت جان کر آپ کو دن میں تارے نظر آگئے نا؟

جاپان میں حال ہی میں ایسے گلاسز کی فروخت 5 ہزار 700 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ 2050 تک دنیا کی نصف آبادی دور کی بصارت کی خرابی کا شکار ہوسکتی ہے اور یہ ایک الارمنگ صورتحال لگتی ہے

جاپان میں حال ہی میں ایسے گلاسز کی فروخت 5 ہزار 700 ڈالر جیسی خطیر رقم تک پہنچ گئی ہے۔

کوبوٹا فارماسیوٹیکل نے گزشتہ سال جنوری میں پہلی بار یہ اعلان کیا تھا کہ اس کے پاس کسی طبی عمل کے بغیر آنکھوں میں دور کی نظر کی خرابی کا علاج یا حل موجود ہے، اس کے بعد سے ہی لوگ اس کا انتظار کر رہے تھے۔

ماہرین چشم کا کہنا ہے کہ 2050 تک دنیا کی نصف آبادی کو دور کی نظر کی خرابی کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔

آنکھوں کی اس بیماری میں روشنی سائیڈ کے بجائے ریٹینا کے سامنے کی جانب فوکس کرتی ہے، جس کی وجہ سے دور کی چیزیں دھندلی نظر آتی ہیں۔ جینیاتی عوامل کے علاوہ اس کی وجوہات ماحولیاتی مسائل اور ہمارا طرز زندگی بھی ہیں، جیسا کہ اپنا زیادہ وقت ٹی وی اسکرین، کمپیوٹر یا موبائل پر گزارنا اور دن کی روشنی میں گھر سے باہر آلودہ فضا کے سبب چیزوں کا صاف نظر نہ آنا جیسے عوامل شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -