تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کورونا ویکسینیشن کیلئے پریشان بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی مشکل آسان ہوگئی

اسلام آباد : امریکی ساختہ کورونا ویکسین کی ملک گیر تقسیم آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے، جس کے بعد ملک میں موڈرنا ویکسین لگانے کا آغاز  5جولائی سے ہو گا، یہ ویکسین اوورسیزپاکستانیوں کو ترجیحی بنیاد پر لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کی مشکل آسان ہوگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں موڈرناویکسین لگانے کاآغاز 5جولائی سے ہو گا، موڈرناویکسین کی ملک گیر تقسیم آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے ، ویکسین کی تقسیم آج مکمل ہوجائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دوسرے فیز میں صوبوں کو حسب ضرورت ویکسین فراہم کی جائے گی ، موڈرنا کورونا ویکسین 16بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ ، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سوات، حیدرآباد ، مظفرآباد، میرپور اور گلگت میں دستیاب ہو گی۔

ذرائع کے مطابق موڈرناویکسین کوالٹراکولڈچین ریفریجریٹرزمیں رکھاجائےگا ، الٹراکولڈچین ریفریجریٹرز16بڑےشہروں میں رکھےگئےہیں، الٹراکولڈچین ریفریجریٹرز منفی 80 ٹمپریچر پر اسٹوریج کے حامل ہیں۔

خیال رہے موڈرناویکسین کی 25 لاکھ ڈوزگزشتہ روزاسلام آبادپہنچائی گئی تھیں ، پاکستان کوموڈرناکوروناویکسین کوویکس پلیٹ فارم سےملی ہیں ، وزارت قومی صحت موڈرناویکسین کےاستعمال کی گائیڈ لائنزجاری کر چکی ہے۔

موڈرنا ویکسین اوورسیزپاکستانیوں اور دائمی امراض کاشکارافراد کو ترجیحی بنیاد پر لگائی جائے گی ، موڈرناویکسین سعودی عرب،خلیج،یورپ،امریکامیں رجسٹرڈ شدہ ہے۔

Comments

- Advertisement -