تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکی کمپنی کو کرونا ویکسین ہنگامی بنیادوں پر تیار کرنے کی اجازت مل گئی

واشنگٹن: امریکا کے محکمہ فوڈ اور ڈرگ ایڈمینسٹریشن نے ہنگامی بنیادوں پر بائیوٹک کمپنی ’موڈیرنا‘ کو کرونا ویکسین تیار کرنے کی اجازت دے دی۔

کمپنی کی جانب سے منگل کے روز جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے محکمہ فوڈ اور ڈرگ نے اجازت دی ہے کہ موڈیرنا ہنگامی بنیادوں (فاسٹ ٹریک) پر کرونا ویکسین کا ٹرائل کرے۔

رپورٹ کے مطابق موڈیرنا کمپنی بھی دنیا بھر میں 2 لاکھ 85 ہزار سے زائد مریضوں کو موت کے منہ میں لے جانے والے وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریگولیٹری کی جانب سے موڈیرنا کو اجازت دینے کا اقدام کے عمل کو تیز کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:کرونا ویکسین کب تک تیار ہوسکتی ہے؟‌ عالمی ادارہ صحت کا چونکا دینے والی وضاحت

امریکا کی سرکاری ایجنسی نے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ماتحت ویکسین کا مشاہدہ ہنگامی بنیادوں پر کیا اور 6 ماہ کے مختصر عرصے میں اس کے نتائج پر غور کے بعد ویکسین تیار کرنے کی اجازت دی۔

اس وقت دنیا بھر میں کرونا کی 100 سے زائد ویکسین کی تیاری جاری ہے جن میں سے کچھ کلینیکل ٹرائلز پر بھی ہیں البتہ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ویکسین 12 ماہ سے قبل تیار ہونا ناممکن ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی کرونا کو دیکھنے والی ٹیم کے سربراہ نے گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’کرونا ویکسین کی تیاری پانچ مراحل میں ہوگی، 2021 سے قبل ویکسین کی مارکیٹ میں دستیابی بہت مشکل نظر آتی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -