تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اومیکرون: فائزر کے بعد موڈرنا نے خوشخبری سنا دی

فائزر کے بعد امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا نے بھی اومیکرون کے خلاف بوسٹر ٹرائلز کی خوشخبری سنا دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امیکرون قسم کے خلاف مخصوص بوسٹر ڈوز کے درمیانی مرحلے کی آزمائش شروع کر دی ہے۔

موڈرنا نے فائزر کمپنی کی جانب سے اومیکرون ویرینٹ کے خلاف بوسٹر کی آزمائشی مرحلے کے اعلان کے ایک روز بعد یہ بیان دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی اصل قسم یعنی کوویڈ19 کے خلاف استعمال ہونے والی موڈرنا ویکسین نے اینٹی باڈیز کو 6 ماہ کے وقفے پر کم سطح پر کیا ہے۔

اومیکرون کے خلاف ویکسین، فائزر نے خوشخبری سنا دی

فائزر نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خلاف تیارکردہ نئی ویکسین کی آزمائش شروع کردی ہے جو 18سے 55 سال کی عمر کے افراد پر آزمائی جائے گی۔

اومیکرون پر اب تک ہونے والی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ اومیکرون کورونا کی دیگر اقسام کے مقابلے میں ویکسینیشن کرانے والے افراد کو متاثر کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھتی ہے جب کہ اوریجنل ویکسینز کی 3 خوراکوں سے اومیکرون سے متاثر ہونے پر بیماری کی سنگین شدت اور موت کے خطرے سے تحفظ کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔

Comments

- Advertisement -