تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاکستان کے خلاف فضائی کارروائی میں‌ ناکامی، مودی نے اعتراف کرلیا

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف کی جانے والی فضائی کارروائی میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کو  برتر قرار دے دیا۔

ایک روز قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کے جلسے سے خطاب کے دوران مودی نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی فضائی جھڑپ میں پاکستان کی برتری کا بلواسطہ اعتراف کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی نے خطاب کے دوران کا کہ ’اگر بھارت کے پاس رافیل طیارے موجود ہوتے تو صورتحال بہت مختلف ہوتی‘۔

مزید پڑھیں: ابھی نندن کی رہائی، عمران خان کا فیصلہ بہادری قرار، بھارتی وزیراعلیٰ کا خراج تحسین

دوسری جانب کانگریس جماعت کے لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’مودی کیا آپ کو شرم نہیں آتی؟‘۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ’پیارے وزیراعظم آپ نے ملک کے 30 ہزار کروڑ روپے چوری کر کے اپنے دوست انیل امبانی کو دیے، رافیل طیاروں کی خریداری میں تاخیر کا کوئی اور نہیں بلکہ آپ ہی ذمہ دار ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’مودی کی وجہ سے ہی ونگ کمانڈر ابھی نندن کی طرح دیگر پائلٹ پرانے جنگی طیارے چلا کر اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں کیونکہ دفاعی بجٹ کی رقم میں ہیر پھیر کی گئی‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف فضائی کارروائی، بھارتی وزیر نے حکومت کا جھوٹ بے نقاب کردیا

یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ نے 25 اور 26 فروری کی درمیانی شب پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی تاہم پاک فضائیہ کی جانب سے بھرپور اقدامات کے بعد بھارتی طیارے واپس چلے گئے تھے۔

اگلے رہی روز بی ایس ایف کے طیاروں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دو طیاروں کو تباہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زندہ گرفتار ہوا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے خطے میں امن قائم کرنے کے لیے ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد اُسے دو روز قبل واہگہ بارڈر کے مقام پر بھارتی حکام کے حوالے کیاگیا۔

اسے بھی پڑھیں: برطانوی صحافیوں نے بھی پاکستانی طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ثابت کر دیا

پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اقدام کو دنیا بھر میں سراہا گیا اور اقوام متحدہ نے بھی اس اقدام کی تائید کی جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کو نوبل پرائز دینے کے لیے بھی مہم شروع کی۔

Comments

- Advertisement -