کشمیر کی صورتحال پر پاکستانی صحافیوں کا سوال، مودی کو سانپ سونگھ گیا Modi Kashmir
The news is by your side.

Advertisement

کشمیر کی صورتحال پر پاکستانی صحافیوں کا سوال، مودی کو سانپ سونگھ گیا

آستانہ: قازقستان میں نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان غیر رسمی ملاقات کے دوران پاکستانی صحافیوں نے نریندر مودی سے کشمیر سےمتعلق سوال پوچھ لیے جس پر وہ خاموش رہے۔

تفصیلات کے مطابق قازقستان میں نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم کے دوران غیر رسمی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور خیریت بھی دریافت کی۔

اسی دوران پاکستانی صحافیوں نریندر مودی کو گھیرلیا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق سوال پوچھ لیے، جس پر بھارتی وزیراعظم پاکستانی صحافیوں کے سوالات کے جواب نہ دے سکیں اور خاموش رہے۔

پاکستانی صحافیوں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جیسے ہی پاکستانی صحافیوں نے مودی سے سوالات کرنے شروع کیے تو بھارتی وزیراعظم کی سیکیورٹی کا عملہ صحافیوں کو پیچھے دھکیلتا رہا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات تین منٹ تک جاری رہی، اس دوران مودی نے نوازشریف سے دریافت کیا کہ آپ کا آپریشن ہوا تھا اب طبیعت کیسی ہے جس پر پاکستانی وزیراعظم نے مسکرا کر جواب دیا کہ اب کافی بہتر ہوں ساتھ ہی وزیراعظم نواز شریف نے بھی مودی کی خیریت دریافت کی جبکہ دونوں رہنما مصافحہ کرتے ہوئے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں