جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

’مودی نے کرونا کی آڑ میں مسلمانوں پر مظالم بڑھا دیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ مودی نے کروناوائرس کی آڑ میں مسلمانوں پر مظالم بڑھا دیے ہیں، آر ایس ایس کے دہشتگردوں نے 60 سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مسعود خان کا کہنا تھا کہ مودی نے نیاڈومیسائل قانون لاکر کشمیریوں پر شب خون مارا، مودی عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے، مظلوم کشمیری مسلسل بھارتی افواج کے محاصرے میں ہیں، مظلوم کشمیریوں کو قتل اور مسلسل ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی فوج کے مظالم رمضان میں بھی نہ رک سکے،3 کشمیری نوجوان شہید

خیال رہے کہ قابض بھارتی فوج کے مظالم رمضان المبارک میں بھی نہ رک سکے، اج مقبوضہ کشمیر میں 3 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا، 6 روز میں شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 16 ہوگئی، بھارتی فورسز نے نوجوانوں کو محاصرے کے دوران شہید کیا، بھارتی فوج نے گھرگھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا۔

اس سے قبل 25 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما کے علاقے اونتی پورہ میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں