تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

‘مودی کی مغرور حکومت کو شکست’

دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار کا کہنا ہے کہ بھارت میں زرعی قوانین کی واپسی، مغرور حکومت کو شکست ہے۔

مودی سرکاری کی جانب سے زرعی قوانین کی واپسی پر نریش کمار نے ردعمل دیا کہ حکومت نے کسانوں پر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ یہ ان کا حق تھا، کسانوں کو دہشت گرد کہنے والوں کو شکست ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور دوسری پارٹیوں کے ان لیڈروں کی بھی شکست ہے جو کسانوں کو دہشت گرد اور ملک دشمن کہہ رہے تھے، مودی اپنی مرضی کے قوانین کے ذریعے اپنے صنعت کار دوستوں کو فائدہ پہنچانا چاہتے تھے، اگر یہ پالیسی نافذ ہوجاتی تو کسان غلام بن کر رہ جاتے۔

سنگھو بارڈر پر جشن / قومی آواز / وپن

ترجمان کا کہنا تھا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور کانگریس لیڈر پرینکا واڈرا نے کسانوں کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی، کسانوں نے ملک بھر میں پرامن تحریک چلائی اور کامیابی حاصل کی۔

کمار نے کہا کہ ملک کے لوگ وزیر اعظم مودی سے مایوس ہو چکے ہیں اور وہ جس ترقی اور اچھے دنوں کی بات کرتے تھے وہ سب انتخابی چالیں ثابت ہوئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت کی ناکامی ہے کہ ملک میں مہنگائی بےقابو ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی آسمان کو پہنچ چکی ہیں، اشیا خوردونوش کے نرخوں نے عوام کی کمر توڑ دی۔

Comments

- Advertisement -