اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

مودی اپنے پینل پر اعتماد نہیں کرتے تو راج ناتھ، امیت شاہ کو بٹھا سکتے ہیں، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی پینل کی شکست پر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی اپنے پینل پر اعتماد نہیں کرتے تو راج ناتھ اور امیت شاہ کو بٹھا سکتے ہیں۔

آکسفورڈ یونین مباحثے میں بھارت کی ایک بار پھر شرمناک شکست کے بعد وزیردفاع خواجہ آصف نے اس پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے، انھوں نے کہا کہ خود کے پینل پر اعتماد نہیں تو مودی راج ناتھ اور امیت شاہ کو بٹھا سکتے ہیں

خواجہ آصف نے طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ راج ناتھ اور امیت شاہ آپریشن سندور میں اپنی کارکردگی کو دُہرا سکتے ہیں

وزیر دفاع خواجہ آصف کا آکسفورڈ یونین کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روایتی حریفوں میں بحث کیلئے آکسفورڈ یونین سے زیادہ معتبر پلیٹ فارم نہیں ہوسکتا۔

خیال رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے پاکستانی اور بھارتی طلبا کے درمیان ہونےوالے مباحثے میں پاکستانی طلبا نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک بار پھر بھارت کو دھول چٹائی تھی۔

‘پاکستان کے لیے بھارتی پالیسی واقعی قومی سیکیورٹی کے لیے ہے یا عوامی جذبات کو بھڑکانے کے لیے سیاسی نعرہ ہے’ کے عنوان سے ہونے والے مباحثے میں پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبا نے حصہ لیا۔

بھارتی طلبا مباحثے میں اٹھائے گئے سوالات کا خاطر خواہ جواب نہ دے پائے۔ ڈیبیٹ ہال میں پاکستانی ٹیم کو 106،بھارتی ٹیم کو صرف 50 ووٹ مل پائے، اسٹوڈنٹس یونین کے صدر موسیٰ ہراج نے پاکستانی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں