منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

مودی کا ریاستی اسلحہ منی پور کی دہشت گردی میں استعمال ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

مودی سرکار کی جانب سے ریاستی اسلحہ منی پور کی دہشت گردی میں استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آیا، پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مختلف تھانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود لوٹ لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منی پور میں تین مئی سے تشدد کا سلسلہ جاری ہے، میتی اور کوکی قبائل کے درمیان نسلی جھڑپیں ابھی تک حل نہ ہو سکیں۔

یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ مودی کا ریاستی اسلحہ منی پور کی دہشت گردی میں استعمال ہو رہا ہے، منی پور پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مختلف تھانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود لوٹ لیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کی رپورٹ کے مطابق لوٹ مار کے واقعات ریاست کے مختلف اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں ، جس میں 5668 کی تعداد میں رائفلیں اور دیگراسلحہ لوٹا گیا۔

انڈین رائفلزکمانڈو بٹالین کی درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شرپسندوں نے28مئی کو ان کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا اور مختلف جدید ترین ہتھیاروں کیساتھ ساتھ بلٹ پروف جیکٹس، سیل گارڈ ہیلمٹ اور فائبراسٹکس چوری کرلیے گئے ہیں۔

دی وائر میں کہا گیا ہے کہ 322انساس رائفلیں،اسالٹ رائفلزمختلف دیگرجدیدگولہ بارود قبضے میں لیا، جو بھارتی پولیس اسٹیشن امپھال مشرقی ضلع کے تحت آتا ہے، ہتھیار دو مرحلوں میں لوٹے گئے، پہلے 3 مئی سے قبل اور دوسرا 27 مئی یا اس کے بعد لوٹا گیا۔

ہندوستان ٹائمز میں کہنا تھا کہ مئی 2023 سے اب تک منی پور فسادات میں 1 ہزار 118 افراد زخمی، 33 لاپتہ اور 5 ہزار 172 جلاؤ گھیراؤ کے واقعات ہو چکے ہیں۔

بھارتی سیاستدان لوگوں سے ہتھیار واپس کرنے کی استدعا میں مصروف ہیں اور لوگوں کو ہتھیار ڈالنے پر راضی کرنے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔
ضی کرنے کے لیےمزیدوقت مانگ لیا

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں