ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

مقبوضہ کشمیر،نریندرمودی کے دورے کیخلاف احتجاجی ہڑتال

اشتہار

حیرت انگیز

کشمیر : بھارتی وزیراعظم کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف آج ہڑتال کی جارہی ہے، حریت رہنماؤں نے ملین مارچ کی اپیل کی ہے، قابض انتظامیہ نے علی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق،یاسین ملک سمیت دیگررہنماؤں کو نظربند کردیا ہے.

بھارتی حکام نے نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمدکےموقع پر سیکیورٹی کے نام پر مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کردیا ہے،کل جماعتی حریت کانفرنس اور حکومت آزاد کشمیر نے آج یوم سیاہ منانے کی اپیل کی ہے.

کشمیریوں نے احتجاج اور ملین مارچ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی کشمیر آمد نامنظور ہے، مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ نہتے کشمیریوں کے زبردست احتجاج سے پریشان ہے، علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق، یاسین ملک، آسیہ انداربی سمیت ایک ہزارسے زائد حریت رہنماؤں کو نظر بند کردیا ہے جبکہ متعدد کارکن گرفتار ہے۔

چیئرمین حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق نے ٹوئٹ کیا کہ گرفتاریاں، نظربندیاں، کرفیو اور پابندیوں نے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل دیا ہے۔

حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملین مارچ ہر قیمت پر کیا جائے گا۔

سڑکوں پر بھارتی فوجیوں کا راج ہے، مقبوضہ وادی چھاؤنی میں تبدیل کردی گئی ہے، عوام کی جانب سے مکمل ہڑتال کی جارہی ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز،ٹرانسپورٹ سب بند ہے۔

سرینگر میں کرفیو کا سماں ہے۔ نریندر مودی کو سرینگر میں شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرنا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں