تازہ ترین

مودی کی برطانیہ آمد ، مسلمان، سکھ اور ہندوؤں کی احتجاج کی تیاری مکمل

لندن : مودی کی برطانیہ آمد پر مسلمان، سکھ اور ہندوؤں نے احتجاج کی تیاری مکمل کرلی ہے، دس ہزار سے زائد افراد مودی کیخلاف ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پر احتجاج کریں گے.

بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برادشت کیخلاف مودی کی جگ ہنسائی کا سلسلہ جاری ہے، مودی سرکاری دورے پر برطانیہ میں ہیں، جہاں ان کیخلاف مسلمان،سکھ برادری اور ہندو سراپا احتجاج ہیں۔

مودی برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ٓآج ملاقات کریں گے۔ جہاں دس ہزار افراد ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ کے باہر مظاہرہ کریں گے۔

مودی کی برطانیہ آمد سے پہلے پارلیمنٹ کی دیورایں بھی سراپا احتجاج بن گئیں تھیں، جن پر لوگوں نے مودی کے خلاف نفرت کا اظہار لائٹ پروجیکشن سے کیا تھا۔جس پر یہ پیغام درج تھا کہ مودی کو برطانیہ میں خوش آمدید نہیں کیا جائے گا اور برطانیہ میں مودی کی آمد قبول نہیں۔

Comments

- Advertisement -