ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

’بھارتی کرنسی کو گرانے کیلیے مودی نے سخت محنت کی‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے طنز کیا ہے کہ نریندر مودی نے بڑی محنت سے بھارتی کرنسی کو نچلی سطح تک گرا دیا۔

کانگریس نے معیشت کی خراب ہوتی صورتحال اور ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی مسلسل گراوٹ پر حکمران جماعت بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر کانگریس نے مودی پر طنزیہ بیان میں کہا کہ ڈالر کے مقابلے روپے کو کم ترین سطح پر لانے کے لیے مودی سخت محنت کی ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ ایک ڈالر -93.65 پیسہ۔۔۔۔ اتنی گرواٹ کے لیے کڑی محنت کی ہو گی۔

مودی کی بھارتی عوام سے سونا نہ خریدنے کے بعد ’’شادی ملتوی‘‘ کرنے بھی اپیل

کانگریس نے مودی کو ناکام وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ روپے کی بےقدری دراصل ملک کی خراب معیشت کا ثبوت ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں