The news is by your side.

Advertisement

ڈاکٹرمعید یوسف وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر معید یوسف کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معید یوسف کو معاون خصوصی قومی سلامتی ڈویژن مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ کے فرائض انجام دیں گے، کابینہ ڈویژں نے معید یوسف کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق معید یوسف کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

ڈاکٹر معید یوسف کون ہیں؟

ڈاکٹر معید یوسف نے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز اور پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کررکھی ہے، وہ متعدد کتابوں کے منصف ہونے کے ساتھ بین الاقوامی تھنک ٹینکس اور جامعات کے ساتھ بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔

ان کی تحقیق کا مرکز جنوبی ایشیا کو درپیش مسائل کا خاتمہ، جنوبی ایشیائی ملکوں کے درمیان باہمی تجارت اور خطے سے غربت کے خاتمے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے 17 اکتوبر 2019 کو چیئرمین اسٹرٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کا عہدہ سنبھالا تھا، سیل کے چئرمین کی حیثیت سے وہ قومی سلامتی میٹی کے رکن بھی تھے۔

معاون خصوصی معید یوسف بین الاقوامی تنازعات کے تصفیے کے لیے قائم امریکیا دارے یو ایس آئی پی سے کم و بیش 10 برس منسلک رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں