تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

"ایسا غیر ذمہ دار ملک کیسے ایٹمی صلاحیت رکھتا ہے”؟

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ بھارت سے ایک سپر سانک میزائل 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے پاکستان میں گرا، ایسا غیر ذمہ دار ملک کیسے ایٹمی صلاحیت رکھ سکتا ہے؟

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ 9 مارچ کو خطرناک واقعہ ہوا، بھارت سے ایک سپر سانک میزائل 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے پاکستان میں آگرا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کیسا ملک ہے؟ کہ جس کا میزائل چل گیا اور وہ تین دن بعد وضاحت کر رہا ہے، نئی دہلی کو پاکستان کو اعتماد میں لینے کی بھی توفیق نہیں ہوئی۔

معید یوسف نے بھارتی میزائل کے غلطی سے فائر ہوجانے کی بھارتی وضاحت کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی میزائل کا روٹ عالمی فضائی روٹ تھا اور اس واقعے کے وقت کمرشل فلائٹس محو پرواز تھیں۔

مشیر قومی سلامتی کا مزید کہنا تھا کہ ہم کئی بار دنیا کو بھارت کےناقص دفاعی نظام کی طرف توجہ دلاتے رہے، بھارت میں اکثر یورینیم کی خریدوفروخت کے واقعات دنیا کے سامنے آئے ، بھارت کے ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات خطے سمیت دنیا بھر کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں میزائل گرنے کا واقعہ، بھارت نے غلطی تسلیم کر لی

مشیر قومی سلامتی امور نے دنیا اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ بھارتی غیر ذمہ داری کی انتہا ہے کہ انہوں نے ایک ایٹمی ملک پر میزائل برسا دیا، یہ ایک بہت سنجیدہ واقعہ ہے۔

گذشتہ روز بھارتی وزارت دفاع نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘تکنیکی خرابی’ کے باعث غلطی سے پاکستان پر میزائل داغا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا تھا کہ 9 مارچ 2022 کو 6 بج کر 33 منٹ پر میاں چنوں میں یہ واقعہ پیش آیا تھا، جہاں ایئر فورس نے بھارت سے آنے والے ایک فلائنگ اوبجیکٹ کو ڈیٹیکٹ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -