معین علی کو ‘گرین سگنل’ مل گیا

انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے تجربہ کار آل راونڈر معین علی کو سری لنکا کے خلاف دوسری ٹیسٹ میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا۔
کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد قرنطینہ سے ریلیز ہو کر معین علی بایو سکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں اور انہوں نے پریکٹس شروع کر دی ہے۔
انگلش کرکٹر معین علی کورونا وائرس کا شکار
آل راونڈر کی دستیابی پر کپتان نے گرین سگنل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معین علی کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت خارج از امکان نہیں ہے۔
Your moment of the match was…
🇱🇰 #SLvENG 🏴 pic.twitter.com/WPS4GhJ4QK
— England Cricket (@englandcricket) January 18, 2021
کپتان نے معین علی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ ہم روز بروز اسپنر کی پریکٹیس کو دیکھیں اور یہ جانیں کہ اگلے دو دنوں میں وہ کہاں کھڑے ہیں، اس لیے انہیں آئندہ ٹیسٹ کے لیے مکمل طور پر مسترد کرنا غلط ہوگا۔
واضح رہے کہ سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ جمعہ سے شروع ہوگا، گال میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔