انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر معین علی کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ہیں۔
انگلینڈ کی 2019 کرکٹ ورلڈ کپ اور 2022 ٹی 20 ورلڈ کپ کے ونر کھلاڑی آل راؤنڈر معین علی پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ہیں۔
کراچی کنگز نے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر کو ڈائریکٹ سائننگ کے تحت ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
کنگز نے معین علی کو 6 اعشاریہ 4 کروڑ روپے سائن کرلیا ہے، ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 11 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔
Direct Signing Alert
We’re excited to announce England’s explosive force, Moeen Ali, joining the #KingsSquad for PKR 6.44 Crore in the HBL PSL 11! ❤
Let’s create magic together pic.twitter.com/VSyBqQ9czj
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 4, 2026
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز نے پی ایس ایل 11 کےلیے ری ٹین کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔
کراچی کنگز نے ایمرجنگ کیٹیگری میں سعد بیگ کو ری ٹین کیا جب کہ گولڈ کیٹیگری میں خوشدل شاہ کو برقرار رکھا۔
کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں عباس آفریدی کو ری ٹین کیا ہے اور پلاٹینم کیٹیگری میں کراچی کنگز نےحسن علی کو ری ٹین کیا۔
PSL میں پہلے سے موجود 6 فرنچائزز 3 فروری تک اپنی ریٹینشن طے کرسکتی ہیں۔
فرنچائزز 4 مختلف کیٹیگریز میں ایک، ایک پلیئر کو اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھ پائیں گی جبکہ 6 فرنچائزز میں برقرار نہ رہنے والے پلیئرز کو 2 نئی فرنچائز اپنے اسکواڈ میں شامل کرسکیں گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


