تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

معین علی دورہ پاکستان سے ٹیسٹ میں واپسی کو تیار

معین علی نے کہا ہے کہ اگر انگلینڈ اس سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے کو کہے تو وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ختم کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔

بی بی سی کے ٹیسٹ میچ اسپیشل میں کمنٹری کے دوران معین نے تصدیق کی کہ وہ اس موسم سرما میں پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی (انگلینڈ کے ہیڈ کوچ) میک کولم چاہیں گے میں ضرور پاکستان میں کھیلوں گا میں نے کچھ سال پہلے وہاں پاکستان سپر لیگ کھیلی ہے یہ ایک تاریخی واقعہ ہوگا کیونکہ انگلینڈ نے اتنے سالوں سے وہاں کا دورہ نہیں کیا۔

معین علی کا بڑا فیصلہ

34 سالہ کھلاڑی نے گزشتہ سال 64 ٹیسٹ میں 2,914 رنز اور 195 وکٹوں کے ساتھ طویل فارمیٹ چھوڑ دیا تھا تاہم وہ انگلینڈ کے لیے محدود اوورز کے فارمیٹس میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

معین علی کا کہنا ہے کہ برینڈن میک کولم نے انہیں پیغام بھیجا کہ وہ ‘ان’ ہوں، میں نے ان کے ساتھ بھارتی لیگ کھیلی ہے اور ان کے کام کرنے کے طریقے سے واقعی لطف اٹھایا ہے۔

انگلینڈ نے میک کولم اور نئے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کی قیادت میں ایک نئے دور کا آغاز کیا جب نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز لارڈز میں شروع ہو رہی ہے۔

معین علی کا کہنا ہے کہ ہم نے بات کی اور میک کولم نے کہا کہ مستقبل میں اگر کوئی ٹور ہو یا ضرورت پڑے تو کیا آپ دستیاب ہوں گے؟ جس میں نے کہا کہ مجھے آپ کال کر سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -