تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

’محمد رضوان صرف ایک سائیڈ پر کھیلتا ہے یہ نہیں چلے گا‘

قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ محمد رضوان صرف ایک سائیڈ پر کھیلتا ہے یہ نہیں چلے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان معین خان نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو تیز کھیلنا ہوگا بلکہ بابر اعظم کو اوپنر کی بجائے ون ڈاؤن آنا چاہیے۔

معین خان نے کہا کہ موجودہ مڈل آرڈر کے ساتھ ورلڈ کپ جیتنا مشکل ہے مڈل آرڈر میں شعیب ملک اور اعظم خان کی جگہ بنتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ تبدیل ہوگئی ہے اب روایتی انداز سے ٹیمیں چیمپئن نہیں بنتیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں تبدیلی ہوسکتی تھی لیکن اب ہمیں ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے، آصف علی اور خوشدل شاہ ایشیا کپ میں نہیں چلے پھر بھی کھلاڑی منتخب ہوئے وہ خوش قسمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم سے غلطیاں ہورہی ہیں انہیں کپتانی میں خامیوں پر تیزی سے قابو پانا ہوگا حالیہ انگلینڈ کی سیریز میں کمزوریاں بھی سامنے آجائیں گی۔

شاہین آفریدی کے علاج سے متعلق معین خان نے کہا کہ اگر شاہین کو تمام اخراجات اٹھانے پڑے ہیں تو یہ افسوسناک ہے۔

ایک سوال کے جواب میں معین خان نے کہا کہ اگر ورلڈ کپ میں نتائج اچھے نہیں آئے تو بہت سارے لوگوں کو گھر جانا پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -