تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

موئنجو دڑو گھومنے جائیں تو اب کھانے کی فکر ختم ہوئی

کراچی : وادی سندھ کی5 ہزار سالہ قدیم تہذیب موئن جو دڑو کو دیکھنے کیلئے جانے والے سیاحوں کی بھوک کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا۔

ضلع لاڑکانہ کے مشہور علاقے موئن جودڑو سے پانچ منٹ کی دوری پر واقع گاؤں بلڑجی کی رہائشی حاکم زادی نامی خاتون نے موئن جودڑو میں سندھی کھانوں کا ایک چھوٹا سا اسٹال لگایا ہے۔

اس اسٹال پر وہ اپنے گھر کے تیار کردہ کھانے فروخت کرتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان کے کھانے انتہائی مناسب قیمت کے ہوتے ہیں اور لوگوں ان کا ذائقہ بھی بہت پسند آتا ہے۔

حاکم زادی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے شوہر میرے ساتھ کام میں مدد کرتے ہیں، اسی وجہ سے ہمیں کسی کی تنخواہ نہیں نکالنی پڑتی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر کا اپنے گاؤں میں پہلے سے ہی سندھی بریانی کا، جسے سندھی پلاؤ بھی کہا جاتا ہے کا اسٹال ہے، وہ اس اسٹال کے لیے بریانی کی دیگ بھی مجھ سے ہی بنواتے ہیں۔

حاکم زادی کے مطابق ہمارا کام ثقافتی کھانوں کا ہے،مثلاً سردیوں میں سرسوں کا ساگ، چاول کی روٹی، پلی، جو کی روٹی بنائی جاتی ہے۔

اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے آے آر وائی نیوز سے گفتگو کی اور حاکم زادی کے کھانوں کے معیار کی بہت تعریف کی اور اس کے اس اقدام کوع سراہا۔

اسٹال پر آنے والے لوگوں کو ان کے کھانے کا ذائقہ کیسا لگتا ہے، یہ جاننے کے لیے حاکم زادی نے اپنے اسٹال پر ایک عدد رجسٹر بھی رکھا ہوا ہے جس پر وہ لوگوں سے اپنے کھانے سے متعلق رائے لیتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -