تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی چوتھی ڈوز بھی لازمی قرار؟

ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالی کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک لگوانے کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قابل از وقت ہوگا۔

پریس کانفرنس کے دوران ترجمان سعودی وزارت صحت نے کہا کہ بوسٹر کے طور پر کورونا ویکسین کی تیسری خوراک شہریوں کو لگائی جارہی ہے تاہم چوتھی ڈوز کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے خلاف موجودہ ویکسینز کی افادیت متاثر نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مکمل ویکسینیشن قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے جو بیماریوں سے حفاظت کرے گی اور بوسٹر ڈوز نئے وائرس سے بچنے میں بھی معاون ہوگی، اومیکرونا دنیا کے 70 سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے۔

ڈاکٹر محمد العبدالی نے کہا کہ سعودی عرب کافی حد تک محفوظ ہے لیکن ہمیں احتیاطی تدابیر کسی صورت ترک نہیں کرنا چاہیے، سعودی عرب میں دو روز سے 50 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مملکت بھر میں کورونا ویکسین کی اب تک 48 ملین خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -