تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اداکار کو کاکپٹ میں کیوں بٹھایا؟ پائلٹ پر تاحیات پابندی عائد

قاہرہ : مصری حکام نے سعودی عرب جانے والی پرواز کے پائلٹ پر معروف اداکار محمد رمضان کو کاک پٹ میں سفر کی اجازت دینے پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق مشہور اداکار نے سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ معاون پائلٹ کے برابر میں براجمان تھے اور کنٹرول سنبھالا ہوا تھا جس کے بعد پائلٹ کے لائسنس کو منسوخ کردیا گیا اور معاون پائلٹ پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی جبکہ نجی پرواز کے حوالے سے تفصیلات بھی جاری نہیں کی گئیں۔

مصر کی وزارت سول ایوی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ مصر کے سول ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی کی تصدیق کے بعد ہم نے غیر ذمہ دارانہ حرکت پر انتہائی قدم اٹھایا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری ایئرلائنز کی کمپنیوں کو ایوی ایشن کے قانون پر عمل ضروری ہے۔

اداکار و گلوکار محمد رمضان نے 13 اکتوبر کو سوشل میڈیا میں مذکورہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے کیمرے کے سامنے کہا تھا کہ ‘پہلی نوعیت کا پہلا واقعہ، میں جہاز چلاﺅں گا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کاک پٹ میں داخل ہوتے ہیں اور پائلٹ کے برابر میں بیٹھ کر ہاتھوں کو کنٹرول وہیل میں رکھے ہوئے ہیں،اسی دوران نامعلوم شخص کی آواز گونجتی ہے جس میں کہتے ہیں کہ ‘محمد رمضان ہی ہیں جو اس وقت جہاز اڑا رہے ہیں۔

مصری قوانین کے مطابق دوران پرواز کسی بھی مسافر کو کاک پٹ پر داخلے کی اجازت نہیں ہے،ویڈیو سوشل میڈیا میں جاری ہوتے ہیں اکثر صارفین نے غصے سے ردعمل دیا اور اداکار کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا۔

Comments

- Advertisement -