مصر سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر محمد صالح نے ایک شاندار بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا، انہوں نے تاریخی سنگِ میل عبور کر کے میسی اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد صالح نے یہ سنگِ میل فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سے بھی کم میچز میں حاصل کیا۔
رپورٹس کے مطابق اس وقت صالح افریقہ کپ آف نیشنز (اے ایف کون) میں مصر کی نمائندگی کر رہے ہیں، جہاں انہوں نے ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
صالح نے آئیوری کوسٹ کے خلاف سنسنی خیز کوارٹر فائنل مقابلے میں ایک انتہائی اہم گول کیا، جس کے بعد مصر کے لیے ان کے مجموعی گول اور اسسٹ کی تعداد 100 ہو گئی۔
صالح گزشتہ 15 برس سے مصر کی قومی فٹبال ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے مصر کے لیے 111 میچز میں پرفارم کیا ہے، اس دوران انہوں نے 65 گول اسکور کیے اور 35 اسسٹ فراہم کیے، یوں ان کی مجموعی گول کنٹری بیوشن 100 تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ میسی نے ارجنٹینا کیلیے یہ سنگِ میل 122 میچز جبکہ کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کیلیے 136 میچز میں حاصل کیا تھا۔
لیونل میسی ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے؟ بڑا انکشاف کردیا
اس ریکارڈ تک سب سے تیزی سے پہنچنے کا اعزاز برازیلین لیجنڈ فٹبالر پیلے کے پاس ہے، جنہوں نے یہ کارنامہ 77 میچز میں انجام دیا، جبکہ نیمار 94 میچز میں یہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


