پیر, جون 8, 2026
اشتہار

محمد عباس نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی پاکستان سے باہر کھیلے جانے والے میچوں میں 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔

انہوں نے بنگلادیش کے کپتان نجم الحسن شانتو کی وکٹ حاصل کرکے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

عباس نے اس کے علاوہ اوپنر محمود الحسن اور تنزید حسین کو بھی پویلین کی راہ دکھائی، 36 سالہ فاسٹ بولر یہ اعزاز حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔

یہ پڑھیں: دوسراٹیسٹ: بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آؤٹ

محمد عباس وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان، محمد عامر اور عمر گل جیسے فاسٹ بولر کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ ان کی بولنگ اوسط 23.02 ملک سے باہر 100 سے زائد ٹیسٹ وکٹیں لینے والے چھ بولرز میں سے سب سے بہترین رہی ہے۔

انہوں نے 51 اننگز میں 109 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کی ہیں یعنی 2017 سے شروع ہونے والے بین الاقوامی ریڈ بال کیریئر کے دوران پاکستان میں انہیں صرف 9 وکٹیں حاصل ہوئیں۔

واضح رہے  کہ محمد عباس نے بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے افتتاحی میچ میں چھ وکٹیں حاصل کیں جس میں پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں بھی شامل تھیں۔

دوسرے ٹیسٹ میں عباس نے اپنے 12 اوورز میں صرف 26 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں