The news is by your side.

Advertisement

محمد عباس نے آئی سی سی سے گیند چمکانے کا متبادل مانگ لیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے آئی سی سی سے گیند کو تھوک سے چمکانے کا متبادل مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا ہے کہ آئی سی سی گیند کو چمکانے کا متبادل ضرور دے، گیند کو چمکائے بغیر بولر ادھورا رہ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تھوک سے گیند کو چمکانے کی عادت چھوڑنا مشکل ہوگا، احتیاطی تدابیر کے لیے خود کو بار بار یاد کرانا پڑے گا، اب جب کرکٹ شروع ہوگی تو بہت تبدیل ہوچکی ہوگی۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ بولرز اپنے روایتی انداز میں وکٹ لے کر خوشی مناتے ہیں، آپس میں ملتے ہیں، اس کا خیال رکھنا ہوگا۔

محمد عباس نے کہا کہ رواں سال کاؤنٹی کرکٹ کو مس کررہا ہوں کیونکہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے خود کو ردہم میں رکھنے کا موقع ملتا ہے، جن دنوں کاؤنٹی سیزن ہوتا ہے تب پاکستان میں کرکٹ نہیں ہوتی ایسے میں انگلینڈ میں کھیلنے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

واضح رہے کہ محمد عباس نے دو سیزن میں انگلش کاؤنٹی لیسٹر شائر کی نمائندگی کی جبکہ اس سیزن میں ان کا معاہدہ ناٹنگھم شائر کے ساتھ تھا لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ میں کرکٹ سرگرمیاں معطل ہیں اور وہ اس مرتبہ کاؤنٹی کرکٹ نہیں کھیل سکے۔

یاد رہے کہ محمد عباس 2018 میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار پائے تھے، پاکستان نے اس ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں