جمعرات, اپریل 23, 2026
اشتہار

محمد عامر کا ابھیشیک شرما کو اہم مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(23 فروری 2026): پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھارتی نوجوان بلے باز ابھیشیک شرما کی حالیہ کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ایک اہم مشورہ دیا ہے۔

دنیا کے بڑے بلے بازوں کو اپنی بولنگ سے پریشان کرنے والے پاکستان کے سابق بولر محمد عامر نے ابھیشیک کی بیٹنگ کی خامیوں پر روشنی ڈالی ہے، محمد عامر نے اپنے تجزیے میں کہا کہ ابھیشیک شرما بلاشبہ ایک ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں، لیکن انٹرنیشنل کرکٹ اور خاص طور پر ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں صرف ہٹنگ کام نہیں آتی۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ ابھیشیک ہر گیند کو ایک ہی طرح سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہیں باؤلرز کی لائن اور لینتھ کو پڑھ کر اپنی شاٹس کا انتخاب کرنا ہوگا۔

محمد عامر کا ابھیشیک شرما سے متعلق بیان، بھارتی تلملا اُٹھے

محمد عامر نے کہا کہ ابھیشیک پر جنوبی افریقہ جیسے بڑے میچ کا دباؤ صاف نظر آ رہا تھا۔ ایک اوپنر کے طور پر انہیں پہلے چند اوورز سنبھل کر کھیلنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ پچ کے مزاج کو سمجھ سکیں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ  ابھیشیک شرما کو اپنی بیٹنگ میں تھوڑی سی ‘میچورٹی’ لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ ایک بار سیٹ ہو جائیں تو پھر آپ کسی بھی باؤلر پر حاوی ہو سکتے ہیں، لیکن ابھیشیک شروع سے ہی غیر ضروری خطرہ مول لے رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت بے بس۔۔ جنوبی افریقا کامیاب

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں