پیر, جون 8, 2026
اشتہار

محمد عامر آئی پی ایل کھیلنے کے اہل ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی شہریت ملنے کے بعد آئی پی ایل کھیلنے کے اہل ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر برطانیہ کا پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد برٹش شہری بن گئے ہیں جس کے بعد وہ انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کے اہل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی قومیت کی حیثیت میں تبدیلی کا حوالہ دیا گیا تھا۔ اس سے قبل انہوں نے اہل ہونے کے بعد آئی میں کھیلنے کا امکان کا اشارہ دیا تھا۔

گزشتہ سال 34 سالہ فاسٹ بولر نے برطانوی شہری کے طور پر آئی پی ایل میں نمایاں ہونے کے امکان کے بارے میں بات کی تھی، جبکہ عامر نے برطانوی شہری نرجس خان سے شادی کے بعد یو کے کی شہریت حاصل کی ہے۔

2009کے ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فاتح نے کہا تھا کہ اگلے سال تک مجھے آئی پی ایل میں کھیلنے کا موقع ملے گا اور اگر موقع ملا تو کیوں نہیں میں آئی پی ایل ضرور کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) سے کھیلنا پسند کروں گا، احمد شہزاد کا بھی کہنا تھا کہ فرنچائز عامر کے تجربے سے فائدہ اٹھا کر اپنے بولنگ اٹیک کو مضبوط کرسکتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں