پیر, جون 8, 2026
اشتہار

سینئر فاسٹ بولر محمد عامر ٹیم کے ہمراہ آئرلینڈ روانہ نہ ہو سکے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم دورہ آئرلینڈ کے لیے روانہ ہو گئی تاہم سینیئر فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان ٹیم کے ہمراہ روانہ نہ ہو سکے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محمد عامر ویزا مسائل کے باعث ٹیم کے ہمراہ آئرلینڈ روانہ نہ ہو سکے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ویزا ملتے ہی پہلی دستیاب فلائٹ سے فاسٹ بولر آئرلینڈ روانہ ہو جائیں گے اور ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

محمد عامر نے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا تھا جس کے بعد انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں چار سال بعد قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

قومی ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلیے روانہ

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 اسکواڈ بابر اعظم کی قیادت میں آئرلینڈ سے تین اور انگلینڈ سے چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے براستہ دبئی آئرلینڈ کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں