تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

دورہ انگلینڈ سے واپسی، محمد عامر کی بیٹی کیساتھ ویڈیو وائرل

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر دورہ انگلینڈ سے واپس آئے تو ان کی بیٹی منسا والد سے لپٹ گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز کرونا وبا کے دوران انگلینڈ کا طویل دورہ مکمل کرکے گزشتہ روز وطن واپس پہنچے ہیں، اور کھلاڑیوں کی جانب سے اپنے بچوں کے ہمراہ جذباتی ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے ان کی بیٹی منسا کی ویڈیو شیئر کی جس میں منسا کو بابا سے لپٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، منسا دیر تک اپنے بابا کو چومتی رہیں، باپ بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

محمد عامر کے مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور ان کی بیٹی کی صحت یابی اور اچھے نصیب کی دعائیں دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اظہر علی اور وہاب ریاض نے بھی اپنے کمسن بیٹوں کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم انگلیںڈ میں ٹی ٹوینٹی سیریز برابر کرکے وطن واپس پہنچی ہے، کرونا کے باعث کھلاڑیوں نے دو ماہ بائیو سیکیور ماحول میں گزارے اور میدان میں ہی پریکٹس کرتے رہے۔

Comments

- Advertisement -