site
stats
کھیل

محمد عامر نے اپنی شادی پر سلمان بٹ اور محمدآصف کو مدعو نہیں کیا

لاہور : پاکستانی ٹیم کے بالر محمد عامر نے اپنی شادی پر سلمان بٹ اور محمد آصف کو مدعو نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق محمدعامر نے اپنی شادی پر ایک ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا لیکن قریبی دوست سلمان بٹ اور محمد آصف کو بلانا بھول گئے۔

ذرائع کے مطابق عامر نے رسم حنا میں کرکٹرز سمیت معروف فلمی شخصیات کو دعوت دی، سب آئے لیکن سلمان بٹ اورآصف کو بلایا ہی نہیں۔

سلمان بٹ اورآصف لاہور میں ہونے کے باوجود عامر کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ دو ہزار دس کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں تینوں کھلاڑی ایک ساتھ تھے، جس کے بعد سے عامر کی سلمان بٹ اور آصف سے بات چیت بند ہے۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سلمان بٹ پر دس سال ،فاسٹ باٶلر محمد آصف پر سات سال اور نوجوان فاسٹ باٶلر محمد عامر پرپانچ سال کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top