پیر, نومبر 17, 2025
اشتہار

محمد عامر کا سرفراز احمد کو پی سی بی میں ذمہ داری ملنے کے امکانات پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے سلیکشن معاملات میں شامل کرنے کی خبروں پر اظہار خیال کیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں سلیکشن کمیٹی کی ممکنہ ذمہ داری ملنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو اگر سلیکشن میں کوئی ذمہ داری ملتی ہے تو یہ درست قدم ہوگا۔

محمد عامر نے کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد بہت اچھے دیانتدار انسان ہونے کے ساتھ موجودہ کھلاڑیوں کی خوبیوں اور خومیوں کو اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر نے کہا کہ ابھی تک میڈیا رپورٹس میں ہی سرفراز احمد کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنائے جانے کا سنا ہے۔

محمد عامر کا ویڈیو پیغام ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور ان کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ برقرار رہے۔

عامر نے کہا کہ گزشتہ دو تین دنوں سے میں سن رہا ہوں کہ محمد عامر واپسی کر رہے ہیں اور ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں، میرے ساتھ واپسی یا ریٹائرمنٹ واپس لینے کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور نہ ہی میرا ایسا کوئی منصوبہ ہے۔ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے میں نے جو فیصلہ کیا وہ حتمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے پرستار کہتے ہیں کہ مجھے واپس آنا چاہیے لیکن پاکستان کرکٹ کو بھی آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، اب وقت ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ہیں اگر نوجوان تسلسل کے ساتھ کھیلیں گے تو دو تین سال میں ایک مضبوط ٹیم بن جائے گی، مجھے امید ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے اچھی طرح سے تیار ہو گی، ہم نے ایشیا کپ کا فائنل کھیلا، اب مجھے امید ہے کہ ہم ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیلیں گے اور جیت بھی جائیں گے۔

واضح رہے کہ عامر نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد 14 دسمبر 2024 کو دوسری بار ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نئی نسل کو آگے لانے کا وقت ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں