بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

محمد عامر نے دی ہنڈریڈ میں ٹرینڈ راکٹس کو جوائن کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے دی ہنڈریڈ میں ٹرینڈ راکٹس کو جوائن کرلیا ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر کا دی ہنڈریڈ میں ٹرینڈ راکٹس سے معاہدہ ہوا ہے جبکہ لیگ 21 جولائی سے 16 اگست تک کھیلی جائے گی۔

فرنچائز کی جانب سے آفیشل سوشل میڈیا چینلز پر محمد عامر کو منتخب کرنے کی تصدیق کی ہے جبکہ انہیں ڈیوڈ پین کی جگہ شامل کیا گیا ہے جو انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

ٹرینڈ راکٹس کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ پین اینکل انجری کا شکار ہیں ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے پرامید ہیں۔

محمد عامر نے بھی سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’ٹرینڈ راکٹس کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔‘

واضح رہے کہ فاسٹ بولر نے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جبکہ انہوں نے گزشتہ ماہ ہی برطانوی شہریت حاصل کی ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کے اسپنرز ابرار احمد اور عثمان طارق  کو دی ہنڈریڈ کے آکشن میں سائن کیا گیا ہے۔

برمنگھم فیونکس نے عثمان طارق کو 53.2 ملین روپے میں خریدا ہے جبکہ حارث رؤف، شاداب خان اور صائم ایوب کو آکشن میں کسی نے نہیں خریدا ہے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں