سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ بھارت فائنل جیت جائے یہ نہ ہو ہر بار کی طرح اس بار بھی مجھے غلط ثابت کردے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ بھارت نے انگلینڈ کے خلاف بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور سیمی فائنل جیت گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب فائنل جیت جانا، میں نے کہہ دیا کہ جیت جانا اب یہ نہ ہو مجھے غلط ثابت کریں کیونکہ ہر مرتبہ مجھے غلط ثابت کرنے میں لگے ہوئے تھے۔
یہ پڑھیں: بھارت، انگلینڈ کو 7 رنز سے ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
واضح رہے کہ محمد عامر نے اس سے قبل پیش گوئی کی تھی کہ بھارت فائنل نہیں کھیلے گا اور انگلینڈ جیتے گا لیکن ان کی پیشگوئی غلط ثابت ہوئی اور بھارت فائنل میں پہنچ گیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین اتوار کو کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ بھارت کی ٹیم اعزاز کا دفاع کررہی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اب تک ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہے اگر کیوی ٹیم فائنل جیتتی ہے تو وہ پہلی بار ٹرافی اٹھائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


