تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

محمد عامر راولا کوٹ ہاکس کے آئیکون پلیئر منتخب

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سیزن ٹو کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر کو راولا کوٹ ہاکس نے آئیکون پلیئر منتخب کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر راولاکوٹ ہاکس نے اپنے مداحوں کے لیے آئیکون پلئیر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ٹیم کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہیں۔

دوسری جانب محمد عامر کا کہنا تھا کہ راولاکوٹ ہاکس کیلئے بطور آئیکون پلئیر منتخب کرنے پر وہ انتظامیہ اور کوچز کے مشکور ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کیلئے کھیلنے سے انکار کیا تھا اور سال 2020 میں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف گرین کیپس کی نمائندگی کرتے ہوئے آخری میچ کھیلا تھا۔

محمد عامر پاکستان کی جانب سے پچاس ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 59 اور مجموعی طور پر ٹی20 فارمیٹ میں 219 میچز کھیل 248 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، فاسٹ بولر انٹرنیشنل اور ٹی20 لیگز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -