تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

وسیم اکرم کا محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار

کراچی: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے محمد عامر کی ٹٰیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ فاسٹ بولر 27 سال کی عمر میں عروج حاصل کرتا ہے وہ ریٹائر ہوگئے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بولر کا اصل امتحان ٹیسٹ کرکٹ میں ہوتا ہے، محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تعریف نہیں کرسکتا ہوں۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ پاکستان نے اس سال آسٹریلیا میں دو، اگلے سال انگلینڈ میں تین ٹیسٹ کھیلنے ہیں، پاکستان کو آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں عامر کی ضرورت پڑے گی۔

دوسری جانب شاہد خان آفریدی نے محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ پاکستان کے لیے ون ڈے کرکٹ طویل عرصے تک کھیل سکتے ہیں۔

آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ میں میچ وننگ اسپیلز کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مستقبل کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے کہا تھا کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے تاہم وہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

اس موقع پر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز تھا۔

Comments

- Advertisement -