سابق فاسٹ بولر محمد عامر کے بتائے ہوئے طریقے پر ہی ابھیشیک شرما، فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ایشیا کپ فائنل سے قبل سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور محمد آصف نے ابھیشیک شرما کو آؤٹ کرنے کی تکنیک بتائی تھی۔
محمد عامر نے کہا تھا کہ 4، 6 میٹر سے گیند اندر یا باہر نکل جائے تو ابھیشیک آؤٹ ہوجائیں گے۔
بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما بالکل اسی انداز میں آؤٹ ہوئے جیسا عامر نے بتایا تھا، فہیم اشرف نے لینتھ پر آہستہ گیند گرائی اور ابھیشیک کیچ آؤٹ ہوگئے۔
سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا تھا کہ اچھی لینتھ پر لگاتار تین گیندیں گرادیں، گارنٹی دیتا ہوں کہ ابھیشیک شرما آؤٹ ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی جگہ پر گیند کریں، باؤنڈری بھی لگ جائے تب بھی اپنا پلان تبدیل نہ کریں۔
محمد آصف نے کہا تھا کہ شاہین آفریدی نے اسے پہلا گیند ہی باؤنسر کردیا کون بندہ پہلی گیند باؤنسر کرواتا ہے۔
واضح رہے کہ فائنل میں اچھا آغاز ملنے کے باوجود پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت کے اسپنرز نے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔
ابتدائی تین بیٹرز کے علاوہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا، صاحبزادہ فرحان 38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے چار اوورز میں 29 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


