تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

’اپنے سب سے اچھے دوستوں کے ساتھ فلم دیکھ رہا ہوں‘

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ فلم دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی کرکٹرز فارغ وقت میں بچوں کے ساتھ کہیں گھومنے نکل جاتے ہیں لیکن محمد عامر نے بچوں کے ساتھ گھر میں فلم دیکھ کر وقت گزارا۔

محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر اپنے بچوں کے ساتھ 2007 میں ریلیز ہونے والی اداکار عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ دیکھ رہے ہیں۔

عامر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنے سب سے اچھے دوستوں کے ساتھ فلم تارے زمین پر دیکھ رہا ہوں۔‘

محمد عامر کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ان کی بیٹیوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح محمد عامر نے 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی جس کی وجہ انہوں نے اس وقت کی ٹیم مینجمنٹ کو قرار دیا تھا۔

مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں محمد عامر میں گلوسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے تین ٹی 20 میچز میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -