پیر, جون 8, 2026
اشتہار

محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت مشکوک

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر قومی ٹیم کے لیے دورہ آئرلینڈ کے لیے روانہ نہیں ہوسکے جس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں آئرلینڈ کا ویزا نہیں ملا ہے۔

32 سالہ عامر نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران چار سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی جہاں انہوں نے چار میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی انہیں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

محمد عامر برطانوی شہری نرجس سے شادی کی وجہ سے برطانیہ کے مستقل رہائشی بن گئے وہ 2018 میں پہلے ہی آئرلینڈ کا دورہ کرچکے ہیں لیکن اس سال انہیں ویزا نہیں ملا ہے۔

پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے کیونکہ بورڈ کا خیال ہے کہ ویزے کے بروقت اجرا کو یقینی بنانا میزبانوں کی ذمہ داری ہے، محمد یوسف کا ویزا بھی تاخیر کا شکار ہوا لیکن انہیں ٹیم کے ساتھ سفر کرنے کے لیے بروقت ویزا مل گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی اور عامر دونوں ہی ویزے کے منتظر ہیں کیونکہ قومی اسکواڈ کی بدھ کی صبح ڈبلن میں لینڈنگ متوقع ہے وہ وہاں تین ٹی 20 کھیلیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں