کینز :پی سی بی نے 17 سالہ لیفٹ آرم سپنر محمد اصغر کو لیگ اسپنر شاہ کے ان فٹ ہونے کے سبب آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر محمد اصغر کو آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
خیال رہے کہ یاسر شاہ ٹیم پریکٹس کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے باعث وہ جمعرات سے شروع ہونے والے سہ روزہ میچ بھی نہیں کھیل رہے ہیں۔
لیفٹ آرم اسپنرمحمد اصغر کوبنگلہ دیشی پریمیئر لیگ کھیل رہے تھےجہاں سےانہیں وطن واپس بلایا گیا ہے۔محمد اصغر دو سال سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:لیگ اسپنر یاسرشاہ کمر کی تکلیف میں مبتلا، پریکٹس میچ سے باہر
انہوں نے نیشنل بینک کی طرف سے زرعی ترقیاتی بینک کے خلاف اپنے پہلے ہی فرسٹ کلاس میچ کی دونوں اننگز میں نو وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یاد رہے کہ محمداصغر نے پاکستان اے ٹیم کی طرف سے زمبابوے کے حالیہ دورے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلےٹیسٹ میں سات اور دوسرےٹیسٹ میں چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق محمد اصغر سفری دستاویزات مکمل ہونے کے بعد آسٹریلوی شہر برسبن میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور پہلی بار قومی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 15 دسمبر سے ہوگا۔