جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

محمد آصف اور عامر نے ابھیشیک شرما کو آؤٹ کرنے کا فارمولا بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف اور محمد عامر نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کو آؤٹ کرنے کا فارمولا بتا دیا۔

سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ اچھی لینتھ پر لگاتار تین گیندیں گرادیں، گارنٹی دیتا ہوں کہ ابھیشیک شرما آؤٹ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی جگہ پر گیند کریں، باؤنڈری بھی لگ جائے تب بھی اپنا پلان تبدیل نہ کریں۔

محمد آصف نے کہا کہ شاہین آفریدی نے اسے پہلا گیند ہی باؤنسر کردیا کون بندہ پہلی گیند باؤنسر کرواتا ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ 4، 6 میٹر سے گیند اندر یا باہر نکل جائے تو ابھیشیک آؤٹ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں ابھیشیک شرما کی شاندار فارم کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف میچ میں بھی انہوں نے 31 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

یہ پڑھیں: ابھیشیک شرما نے ویرات کوہلی اور محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا

اوپنر بیٹر ایشیا کپ کی تاریخ میں ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں، ابھیشیک نے 6 اننگز میں 309 رنز بنائے ہیں۔

انہوں نے ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا پاکستانی بیٹر محمد رضوان کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 2022 کے ایشیا کپ کے 6 میچوں 281 رنز بنا کر ریکارڈ بنایا تھا، ویرات کوہلی نے 5 اننگز میں 276 رنز بنائے تھے۔

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے اور پاکستان، بھارت کی ٹیمیں اتوار کو دبئی میں فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں