منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

وزیر خزانہ نے کم تنخواہ دار طبقے کو خوشخبری سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کم تنخواہ دار طبقے کو زبردست خوشخبری سنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کم تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کٹوتی میں کمی کردی گئی ہے، دیگر تنخواہ داروں کے لیے بھی ریلیف کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک نے ٹیکس اصلاحات پر ہماری پریزنٹیشن کی تعریف کی ہے، گزشتہ سال ہول سیل اور ریٹیلرز سے ٹیکس کلیکشن 100 فیصد بڑھی ہے۔

یہ پڑھیں: ‘پاکستان کی معاشی میدان میں اہم کامیابیاں، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آگئی’

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کو بتایا ڈیجیٹلائزیشن کی وجہ سے ٹیکس کلیکشن بڑھی ہے، کمپنیاں بعض اوقات اپنے گلوبل فیصلوں کی وجہ سے بھی واپس چلی جاتی ہیں۔ عالمی بینک کو بتایا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے گرے اکانومی سکڑی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام آیا ہے تو ہم نے دو سال میں 4 بلین ڈالر کا بیک ڈراپ نکالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب اور اسموگ کی فریکوئنسی بڑھتی جارہی ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات معیشت پر بھی پڑتے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آج ہم اپنے پاؤں کھڑے ہیں، ریسکیو اور ریلیف اپنے وسائل سے کرسکتے ہیں، تعمیر نو کے لیے ضرورت ہوتی ہے تو ہوسکتا ہے ہم عالمی اداروں سے تعاون مانگیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں